آج کی اہم خبریں:ملتان میں میٹرو سروس آج بند رہیگی

 پی ڈی ايم آج ملتان ميں سياسی قوت کا مظاہرے کرے گی۔ آصفہ بھٹو ملتان جلسے سے خطاب کريں گی۔ مريم نواز موٹر وے کے ذريعے ملتان جانے کی کوشش کريں گی۔ بلاول ورچوئل لنک سے جلسے سے خطاب کريں گے۔

ملتان ميں میٹرو بس سروس اور اسپیڈو بس سروس معطل رہے گی۔

خوشيوں کا سفر موت کے سفر ميں بدل گيا۔ سکھر پنو عاقل قومی شاہراہ پر اينٹوں سے بھرا ٹرک گاڑی پر الٹ گيا۔ شادی کي تقريب ميں شرکت کيلئے کراچی جانے والے خاندان کے 11 افراد جاں بحق۔

کراچی میں جام صادق پل پر بے قابو واٹر ٹینکر 2 موٹرسائيکلوں پر چڑھ دوڑا۔۔۔ خاتون سمیت 3 افراد جان سے گئے۔

پنجاب کے نو شہروں ميں آج سے اسمارٹ لاک ڈاون لگے گا۔

ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات۔۔ دنيا بھر سے سکھ يارتيوں کی آمد کا سلسلہ جاری۔

ملک میں پانچ روزہ انسداد پولیومہم آج سے شروع ہوگی۔ 5 سال سے کم عمر کے چونسٹھ لاکھ بچوں کو مہلک وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے

کراچی کے علاقے ڈيفنس میں مبینہ پولیس مقابلے کي تحقيقات کہاں تک پہنچي؟۔

No comments:

Business

Powered by Blogger.